جماعت اسلامی سندھ کی تربیت گاہ برائے مدرسین 20 مارچ کو ہوگی

230

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے تحت 2 روزہ صوبائی تربیت گاہ برائے مدرسین 20،21 مارچ کو قبا آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔ صوبائی ناظم شعبہ فہم دین مولانا آفتاب احمد ملک کے مطابق تربیتی ورکشاپ میں کراچی تا کشمور سندھ بھر سے مدرسین شرکت کریں گے جبکہ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما، دینی اسکالرز و علما کرام ورکشاپ سے خطاب کریں گے۔