محمد حسین محنتی کا مرکزی نائب قیم حافظ ساجد انور سے والد کی وفات پر تعزیت

132

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے مرکزی نائب قیم حافظ ساجد انور کے والد شیر محمد شاہد کی وفات پر لانڈھی کراچی میں واقع ان کے گھرپہنچ کر تعزیت ، مرحوم کی مغفرت، درجات بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔دریں اثنا قیم صوبہ کاشف سعید شیخ و دیگر ذمے داران نے بھی حافظ ساجد انور سے والد کی وفات پردلی دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔