امیر جماعت اسلامی سندھ کی کے یو جے کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

153

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ، صدر میڈیا کمیٹی ممتاز حسین سہتو اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کراچی یونین آف جرنلٹس دستور کے انتخابات میں راشد عزیز کو صدر، موسیٰ کلیم کو جنرل سیکرٹری و دیگر عہدیداران و منتخب اراکین مجلس عاملہ کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی وہ ملک میں آزادی صحافت، نظریاتی سرحدوں کی حفاظت اور صحافی برادری کے حقوق کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔