عبدالحفیظ شیخ آئی ایم ایف کے ملازم ہیں، اکرم درانی

355

پشاور (صباح نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ عبدالحفیظ شیخ آئی ایم ایف کے ملازم ہیں، ایسی کوئی حکومت نہیں گزری جس میں حفیظ شیخ نہ ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے عوام کی خدمت کی ہے، تاج آفریدی نے مولانا فضل الرحمن کے ساتھ تصویر کھینچ کر حکومت کو کہہ دیا کہ میں ان کے ساتھ جا رہا ہوں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سینیٹ انتخابات میں بے اختیار ہیں، صرف آرڈیننس کے ذریعے ملک کو چلایا جا رہا ہے۔