عالمی یوم خواتین پر ورکنگ ویمن کے تحت کانفرنس کا اعلان

149

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ورکنگ ویمن ویلفیئر ٹرسٹ کی نائب صدر ریحانہ افروز نے کہا ہے کہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر ورکنگ ویمن ٹرسٹ تمام ورکنگ ویمن کے مسائل کی آواز بنے گا۔ خواتین کو درپیش مسائل جو کورونا کی وبا کے بعد شدت اختیار کر گئے ہیں ، عالمی دن کے موقع پر تمام شعبہ ہائے زندگی کی نمایاں ورکنگ ویمن کے ساتھ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ کانفرنس کی صدارت سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئر پرسن شمیم ممتاز کریں گی۔ ممتاز بینکار طاہرہ رضا اور معروف سائیکا لوجسٹ نوشین شہزاد کورونا کے تناظر میں ویمن لیڈر شپ، چیلنجزاور مواقع پر اظہار خیال کریںگی۔ انہوں نے کہا ہے کہ خواتین کا بنیادی مرکز گھر ہے تاہم معاشی و سماجی مجبوریوں کی خاطر پیشہ ورانہ زندگی سے جڑی خواتین کے لیے آسانیاں و سہولت پیدا کرنا ورکنگ ویمن ٹرسٹ کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔