مضبوط خاندان کیلیے احسان ‘رواداری و صبرناگزیرہے، عطیہ نثار

150

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک اس کے اندر مضبوط خاندان موجود نہ ہو اور مضبوط خاندان کے لیے عدل ، احسان ،رواداری اور صبر کے اوصاف ضروری ہیں جو مضبوط معاشرے کی پہچان ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ناظمہ صوبہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی سندھ عطیہ نثار ودیگر ذمے داران نے استحکام خاندان مہم کے حوالے سے مورو، لاڑکانہ، نوشہرو فیروز،میر پور خاص،کنڈیارو،جیکب آباد میں منعقدہ جتماعات سے خطاب کے دوران کیا۔ ناظمہ صوبہ نے مزید کہا کہ کسی بھی خاندان کی مضبوطی میں بنیادی کردار ایک عورت کا ہوتا ہے جب ایک ماں اپنے خاندان کی بنیاد ان اصولوں پر کھڑی کرتی ہے تو ایسے معاشرے ترقی کی بلندیوں کو چھو لیتے ہیں۔علاوہ ازیں یوتھ کے پروگرامات بھی ہوئے جس میں تقریری و تصویری مقابلے یہ وطن ہمارا ہے کی تھیم پر کیے گئے۔بیٹھک اسکول کے بچوں نے بھی مقابلوں میں بھرپور شرکت کی اور ترانے پیش کیے۔استحکام خاندان مہم کے دوران مؤثر افراد و اساتذہ کرام سے بھی خصوصی رابطہ کیا گیا۔ضلع خیر پور میں مذاکرے کا انعقاد بھی کیا گیا۔