اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 157.10روپے ہوگئی

224

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا رجحان برقرا رہے جس کی وجہ سے پاکستانی روپیہ کی قدر میں اضافہ ہوا رہا ہے ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 157.60 روپے سے گھٹ کر 157.10 روپے اور قیمت فروخت 157.70 روپے سے گھٹ کر 157.20روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قیمت خرید 40پیسے کی کمی سے 157.50روپے سے گھٹ کر 157.10روپے اور قیمت فروخت50پیسے کی کمی سے 157.80روپے سے گھٹ کر 157.30 روپے ہو گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید188.50 روپے اور قیمت فروخت190روپے مستحکم رہی ۔