اسٹاک مارکیٹ کے سرمائے میں 32ارب روپے کاا ضافہ

226

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کوبھی تیزی کا رجحان غالب رہا اورکے ایس ای100انڈیکس مزید 196.51 پوائنٹس کے اضافے سے 46ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 46160.78پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ58.47فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کے سرمائے میں 32ارب73کروڑ50لاکھ روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت سے 1.12 فیصدزائد رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے آغازمیں سرمایہ کار سینٹ الیکشن کے باعث محتاط نظر آئے جس کے باعث انڈیکس 45936 پوائنٹس کی سطح پر آگیا لیکن بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں زبردست دلچسپی رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث تیزی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس46ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے46189پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تیزی کا رجحان آخر تک غالب رہا۔