ٹی پی ایل انشورنس کی ایپ اسپتال ہیلتھ سولوشن کے ساتھ شراکت داری

14

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان کی پہلی ڈائیریکٹ انشورنس کمپنی ٹی پی ایل ہیلتھ انشورنس نے لوگوں کو گھر بیٹھے صحت کے مسائل سے متعلق مکمل ٹیلی ہیلتھ سلوشنز فراہم کرنے والی دنیا کی پہلی موبائل ایپ ، ہیلتھ سولوشن کے ساتھ اسٹریٹیجک شراکت دار ی کا معاہدہ کرلیا ہے ۔یہ پراڈکٹ ہیلتھ سولوشن موبائل ایپ کو استعمال کرکے خریدی جاسکتی ہے۔ اس موقع کی مناسبت سے سینٹرپوائنٹ ، کراچی میں واقع ٹی پی ایل انشورنس کے ہیڈ آفس میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ٹی پی ایل سولوشن کے سی ای او ، محمد امین الدین نے کہا کہ”ٹی پی ایل انشورنس میں ہم انشورنس کی خریداری کے عمل کو ڈیجیٹلائز کرنے پر یکسوئی کے ساتھ اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔