آل سندھ ہاکی چمپئن شپ، لاڑکانہ کلب کی شاندار فتح

103

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ میں محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سندھ کے تعاون سے شہر کے کھوڑو اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد آل سندھ ہاکی چمپئن شپ کے دوسرے روز پہلے میچ میں سندھ ہاکی کلب لاڑکانہ اور مہران ہاکی کلب خیرپور کے درمیان کھیلا گیا جس میں لاڑکانہ کی ٹیم نے خیرپور کی ٹیم کو 8.1 گول سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی جس میں فاتح تیم کی جانب سے عادل مہدی اور جواد حسین نے 3، 3 جبکہ زاہد علی گاڈھی نے دو گول اسکور کیے اسی طرح عادل مہدی اور جواد حسین ٹورنامنٹ میں پہلے ہیٹ ٹرک کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ خیرپور کی ٹیم کی جانب سے حیدر علی واحد گول کرسکے، لاڑکانہ کی ٹیم کی جانب سے فیاض حسین گول کیپر، آصف مائیکل اور ممتاز علی نے اپنی ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا،میچ کے خاص مہمان پرنسپل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج الطاف حسین ابڑو تھے، دوسرا میچ ایور گرین کلب جامشورو اور عزیز ہاکی کلب جیکب آباد کے درمیان کھیلا گیا جس میں جامشورو کی ٹیم نے جیکب آباد کی ٹیم کو 7.0 گول سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی جس میں فاتح ٹیم کی جانب سے اللہ داد، محمد حسین اور محمد یامین نے 2، 2، 2 گول اسکور کیے۔