زلمی ٹیم کو پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل ہے، ڈیرن سیمی

158

کراچی (اے پی پی )پشاورزلمی کی ٹیم کے کوچ ڈیرن سمی نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم نے اب تک شاندار کارکردگی دکھا کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی ہوئی ہے، پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے باوجودہم ریلیکس نہیں، محنت جاری رکھیں گے۔ پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے خلاف میچ میں ثاقب محمود کے شاندار آخری اوور نے ہمیں جیت کی امید دلائی جبکہ شعیب ملک ،حیدر علی، ردرفورڈ اور وہاب ریاض نے شاندار بیٹنگ کی۔