اینگرو فرٹیلائزرز نے ڈوپونٹ گلوبل سیفٹی انوویشن ایوارڈ جیت لیا

151

کراچی(اسٹاف رپورٹر)14ویں ڈوپونٹ سیفٹی اینڈ سسٹینبلٹی ایوارڈز میںبیج سے فصل تک حل فراہم کرنے والی اور دنیا کی 50ممتاز کھاد کی پیدواری اور مارکیٹنگ کمپنیوں میں شامل کمپنی اینگرو فرٹیلائزرزسمیت 3کمپنیوں کو ایوارڈ زسے نوازا گیا ہے۔اینگرو فرٹیلائزرز کو ہیلتھ، سیفٹی اور انوائرمنٹ اسٹینڈرڈزحاصل کرنے کے لیے اپنے آپریشنز میں انتظامی تبدیلیوں اور جدّت پر گلوبل سیفٹی انوویشن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ کمپنی سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈیجیٹلائزیشن اقدامات میں سرمایہ کاری کے ذریعے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرکے کمپنی نے اپنے حفاظتی نظام کو مکمل طور پر تبدیل کیا ہے۔ اینگرو نے اپنے فلسفے کے مطابق عالمی معیار کا صحت ، سیفٹی اور انوائرمنٹ اسٹینڈرڈ اپنایا ہے اورشاندار حکمتِ عملی کے تحت حفاظتی اقدامات کیے جس کی وجہ سے قابلِ ریکارڈ حادثات کی شرح میں 87فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں آپریشنل خرابی کے واقعات میں کمی، رسک مینجمنٹ میں نمایاں بہتری اورملازمین اور اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت میں اضافہ ہوا۔ اینگرو فرٹیلائزرز نے یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور افریقا ریجن کی فاتح سعودی کمپنی آرامکو اورامریکاز ایوارڈ یافتہ برازیلین کمپنی یوسینا کوریپ کے مقابلے میں ایوارڈحاصل کیا ہے۔