شان فوڈز ’’کمیونٹی امپیکٹ ایوارڈ‘‘ جیتنے میں کامیاب

107

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مصالحوں کی صنعت میں رہنما کی حیثیت رکھنے والی کمپنی شان فوڈز پرائیویٹ لمیٹیڈ کی کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ 10ویں سالانہ کارپوریٹ سماجی ذمے داری سمٹ اور ایوارڈز 2021 کی تقریب میں ‘کمیونٹی امپیکٹ ایوارڈ’ سے عزت افزائی کی گئی ۔ گزشتہ سال وبا کی وجہ سے پیش آنے والی مشکلات کو سمجھتے ہوئے شان فوڈز نے کووڈ-19 کے بحران کے وقت میں متاثرہ طبقوں کی مدد اور ریلیف کے لیے تندہی سے کوششیں کیں۔ ایک عالمی برانڈ کی حیثیت سے یہ کوششیں صرف مقامی سطح تک محدود نہیں تھیں بلکہ اس کے دائرہ کار کو بین الاقوامی سطح تک پھیلا دیا گیا۔