حفیظ شیخ نے ہاتھ جوڑ کر یوسف رضا گیلانی کو سلام کیا

497

اسلام آباد (صباح نیوز) سینیٹ کے لیے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوارسید یوسف رضا گیلانی ایوان پہنچے تو ان کی ملاقات پی ٹی آئی کے امیدوار عبد الحفیظ شیخ سے خوشگوار موڈ میں ملاقات ہوئی۔ پی ٹی آئی امیدوار حفیظ شیخ نے ہاتھ جوڑ کر سید یوسف رضا گیلانی کو سلام کیا۔ یوسف رضا گیلانی نااہلی کے بعد پہلی مرتبہ ایوان میں آئے۔