وزیر اعظم کی آمد پر اپوزیشن کی شدید نعرے بازی

177

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کی قومی اسمبلی میں آمد پر حکومتی اور اپوزیشن کے ارکان آمنے سامنے آگئے اور شدید نعرے بازی کی۔ الیکشن کمیشن حکام نعرے لگانے سے منع کرتے رہے۔ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد حکومتی اراکین نے وزیر اعظم کے ساتھ پرجوش مصافحہ کیا اور ایڈوانس میں حفیظ شیخ کی کامیابی کی مبارکباد دیتے رہے ۔اس موقع پر اراکین اسمبلی نے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں بعدازاں وزیر اعظم اپنے چیمبر میں چلے گئے ۔