اسلام آباد کی جنرل نشست پر حکومتی اتحاد کے 17 ووٹ ادھر ادھر ہوگئے

277

اسلام آباد(آن لائن )سینیٹ الیکشن میں ہونے والے سب سے بڑے اپ سیٹ کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اسلام آباد کی جنرل نشست پر حکومتی اتحاد کے 17 ووٹ ادھر ادھر ہوگئے۔ حکومتی اتحادی جماعتوں کے 7 ووٹ مسترد ہوئے جب کہ 10 نے اپوزیشن امیدوار کو ووٹ دیا۔ نتائج کے مطابق خواتین کی نشست پر بھی حکومتی اتحاد کے7 ووٹ کم نکلے جب کہ 5 ووٹ مسترد ہوئے اور 2 ارکان نے ن لیگی امیدوار کو ووٹ دے دیا۔