جماعت اسلامی مرکزاور سندھ میں غیر جانبدار رہی،ووٹ کاسٹ نہیں کیا

312

اسلام آباد(صباح نیوز)جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی اور سندھ اسمبلی کے رکن عبدالرشید نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر کسی پارٹی کے امیدوار کو ووٹ کاسٹ ہی نہیں کیا۔ ایوان بالا کے انتخابات کے سلسلے میں جماعت اسلامی نے سندھ اور مرکز میں سینیٹ انتخاب سے غیر حاضر رہنے کا اعلان کر رکھا تھا۔