الیکشن کمیشن کا عملہ مولانا عبدالاکبر چترالی کاانتظار کرتا رہا

226

اسلام آباد(صباح نیوز)سینیٹ الیکشن کے لیے قومی اسمبلی کے 341میں سے 340ووٹ مقررہ وقت 5بجے سے پہلے ہی کاسٹ ہوئے تاہم الیکشن کمیشن کاعملہ جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی کا مقررہ وقت تک انتظار کرتا رہا۔ مولانا عبدالاکبر چترالی نے پہلے ہی اپنی جماعت کی ہدایت پر غیر جانبدار رہنے کا اعلان کیا تھا۔