سعودی حکومت کی پاکستان سمیت 20 ممالک پر یکطرفہ سفری پابندی عاید

473

ریاض( آن لائن) سعودی محکمہ پاسپورٹ نے خروج وعودہ(ایگزٹ ری انٹری)ویزے پر مملکت سے جانے والے تارکین وطن کے لیے اہم وضاحت جاری کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورونا وبا کے پیش نظر سعودی حکومت نے پاکستان سمیت 20 ممالک پر یکطرفہ عارضی سفری پابندی عاید کررکھی ہے اور پابندی کے خاتمے کی فی الحال کوئی تاریخ بھی نہیںدی گئی۔اس حوالے سے ایک شہری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محکمہ پاسپورٹ سے سوال کیا کہ سفری پابندی کے باعث سعودی عرب نہیں آسکتا اور خروج وعودہ کی معیاد ختم ہونے میں 10روز باقی ہیں، تو کیا حکومت کی جانب سے میرے خروج وعودہ ویزے کی ازخود توسیع ہوجائے گی ،محکمے نے وضاحت پیش کی کہ آن لائن پلیٹ فارم ابشر پر خروج وعودہ اور اقامے کی مدت ختم ہونے پر توسیع ممکن ہے لیکن اس کے لیے مطلوبہ فیس ادا کرنی ہوگی۔