سندھ ہائیکورٹ: بفرزون میں شراب خانہ کھولنے پر پابندی عاید

281

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے بفرزون سیکٹر 16-Aمیں شراب خانہ کھولنے کے خلاف دائردرخواست کو نمٹاتے ہوئے بفرزون میں وائن شاپ کے مالک کو وائن شاپ کھولنے سے روک دیا۔بدھ کو جسٹس عقیل احمد عباسی کی سر براہی میں 2رکنی بینچ نے بفرزون سیکٹر 16-Aمیں شراب خانہ کھولنے کے خلاف محمد اسلم کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔سماعت کے موقع پر عدالت کا کہنا تھا کہ علاقے میں کہیں بھی شراب خانہ کھولنے کی اجازت نہیں ہے جبکہ عدالت نے فریقین کو قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی بھی ہدایت کی ہے ۔قبل ازیں درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بفرزون میں مساجد اور مدارس کے قریب وائن شاپ کھولی جارہی ہے اورقوانین کے مطابق مسلم اکثریت علاقے میں شراب خانہ نہیں کھولا جاسکتا ، فریقین کو بفرزون سیکٹر 16-A میں وائن شاپ کھولنے سے روکا جائے ۔