نامعلوم افراد کی فائرنگ‘ ایرانی فورسز کے 5اہلکار ہلاک‘2اغوا

502
ڈکیتی ،چوری اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

تربت(آن لائن )ایرانی سرحد کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایرانی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔ جس سے 5ایرانی فورسز کے اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ اطلاعات کے مطابق حملہ ایرانی بلوچستان میں دزاب کے مقام پر کیا گیا جو پاکستانی بلوچستان کے علاقے زامران سے ملحقہ علاقہ ہے، حملے میں ایرانی فورسز کے 5 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور 2ایرانی اہلکاروں کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔