وزیراعظم ہاؤس پر قابض رہنے کاجواز نہیں رہا‘ مریم نواز

362

لاہور(خبر ایجنسیاں)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ 2018 کی ووٹ چوری کا بدلہ ڈسکہ کے عوام نے لیا اور چیئرمین سینیٹ کا الیکشن چھینے جانیکا بدلہ آج عوامی نمائندوں نے لے لیا۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ عوام اور ان کے نمائندوں نے ڈرنے سے انکار کردیا، جعل سازی اب نہیں چل سکتی۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ جعلی مینڈیٹ عوام کے نمائندوں نے واپس چھین لیا، اپنے ہی لوگوں نے دباؤ کے باوجود آٹا چور، چینی چور، بجلی چور اور ووٹ چور عوام کے مجرم عمران خان کو ووٹ دینے سے انکار کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ تمہارے پاس اب وزیراعظم ہاؤس پر قابض رہنے کا کوئی جواز نہیں، ووٹ چور کرسی چھوڑ۔مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ اور ن لیگی ارکان کو مبارک باد دی ہے اور ن لیگی ارکان کو شاباش بھی دی ہے کہ جنہوں نے نواز شریف کے فیصلے اور بیانیے کا مان رکھا اور جھکنے اور بکنے سے انکار کردیا۔