کورونا متاثرین صحت یابی کے بعد کس حد تک صحت یاب ہوتے ہیں؟ تحقیق سامنے آگئی

475

بلنسن میڈیکل سینٹر  کی حالیہ تحقیق کے مطابق  عام طور پر 45 سال کی عمر میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی قوتِ برداشت 80 سالہ بزرگ کی مانند ہوجاتی ہے۔

سروے میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد  کا کہنا تھا کہ کورونا میں مبتلا ہونے سے قبل ان کی قوت مدافعت اور دیگر جسمانی قوت کافی حد تک بہتر تھی۔عام آدمی 6 منٹ میں 700 میڑ کی مسافت طے کرتا ہے جبکہ  کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد مقررہ وقت میں صرف 450 میڑ تک چل سکتے ہیں۔

اس تحقیق کے محقق  ران لیوری کا کہنا ہےکے کورونا سے متاثر ہونے  والے زیادہ تر افرادصحت  یابی کے بعد بھی پہلے جیسی صحت برقرار نہیں رکھ پاتے ۔زیادہ تر لوگوں کوپٹھوں میں درد اور سانس لینے میں دشوراری کا سامنا کرنا  پڑتا ہے۔ان امراض کی  علامتیں کچھ لوگوں کو کورونا سے صحت یابی  ملنے کے بعد  ظاہر ہونا شروع ہوتی ہیں۔