حق دو کراچی ریلی ، 14مارچ کو قائد آباد تا گورنر ہاﺅس تک ہو گی، حافظ نعیم

553
جانوروں میں بیماری کے حوالے سے این سی او سی کا اجلاس طلب کیا جائے، حافظ نعیم

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کی یہ جدو جہد اور تحریک عوام کے دل کی آواز ہے، پی ٹی آئی ، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا ۔

حافظ نعیم الرحمن  کی زیر صدارت ادارہ نورحق میں امراءاضلاع کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں جماعت اسلامی کراچی کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی، اجلاس میں جماعت اسلامی کے تحت شہر بھر میں جاری ”حقوق کراچی تحریک “ کے سلسلے میں اتوار 14مارچ کو شاہراہ فیصل پر قائد آباد تا گورنر ہاﺅس ہونے والی ”حقوق کراچی ریلی“ کے حوالے سے اہم فیصلے اور اقدامات کیے گئے۔

اجلاس میں ذمہ داران اور کارکنان کو ہدایات جاری کی گئیں کہ ریلی کو بھر پور ‘ کامیاب اور اہل کراچی کی بڑی تعداد میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات اور تیاریاں کی جائیں۔

اجلاس میں عزم کیا گیا کہ حقوق کراچی تحریک کو مزید تیز کیا جائے گا اور کراچی کے تین کروڑ سے زائد عوام کے جائز اور قانونی حقوق کے حصول اور گھمبیر مسائل کے حل تک جدو جہد جاری رکھی جائے گی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہعوام میں تحریک کو مسلسل پذیرائی مل رہی ہے ، حق دو کراچی ریلی تحریک کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی ،حکمران پارٹیوں نے کراچی سے ووٹ لیے اور اقتدار اور وزارتیں تو حاصل کیں لیکن عوام کو شدید مایوس کیا۔

امیر کراچی کا کہنا تھا کہ  اہل کراچی کے مسائل آج بھی جوں کے توں موجود ہیں، جماعت اسلامی عوام کو ہر گز مایوس نہیں کرے گی، حقوق کراچی تحریک کے مطالبات تین کروڑ سے زائد عوام کے مسائل کی ضمانت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ہمارا مطالبہ ہے کہ کراچی کے تین کروڑ عوام کو ان کا جائز اور قانونی حق دینے اور شہر کے گھمبیر مسائل کے حل کے لیے کراچی میں دو بارہ مردم شماری کرائی جائے، کوٹہ سسٹم ختم کیا جائے، کراچی کے ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں میں ان کا حق دیا جائے۔