کورونا ویکسین: عالمی بینک کا 30 افریقی ممالک کیلئے اہم اقدام

333

جوہانسبرگ: عالمی بینک نے تقریبا 30 افریقی ممالک کو کویڈ19 کی ویکسین کی فراہمی کیلئے ہنگامی مالی اعانت تیار کرلی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی بینک نے رائٹرز کو بتایا کہ 30 افریقی ممالک کو ویکسین کی فراہمی کیلئے ہنگامی مالی اعانت تیار کرنے کی وجہ یہ ہے کہ کئی ممالک نے خوراکیں محفوظ رکھنے اور غیر محفوظ گروپوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا آغاز کیا ہے۔

صرف چند افریقی حکومتوں نے ویکسی نیشن مہم شروع کی ہے جبکہ دنیا کے متمول علاقوں میں کچھ ممالک پہلے ہی لاکھوں خوراکیں دے چکے ہیں۔

بہت سے افراد ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ویکسین بانٹنے والی اسکیم کوویکس پر بھروسہ کرتے ہیں جس نے گذشتہ ہفتے اپنی پہلی خوراک غنا کو فراہم کی تھی۔

عالمی بینک نے کہا کہ جمہوریہ کانگو ، ایتھوپیا ، نائجر ، موزمبیق ، تیونس ، ایسوتینی ، روانڈا اور سینیگال سمیت دیگر افریقی ممالک کیلئے مالی اعانت کے منصوبے تیار کیے جارہے ہیں۔