سینیٹ الیکشن میں ووٹ پول کرنے کا طریقہ کیا ہوگا؟

242

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں بیلٹ پیپر کے استعمال کی ہدایات جاری کر دی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ہر بیلٹ پیپر پر امیدواروں کے نام درج ہوں گے اور امیدوار کو ترجیحی ووٹ اردو یا انگریزی میں لکھ کر دے سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کیلیے ووٹ پول کرنے کے طریقے کے حوالے سے بیلٹ پیپر کے استعمال کی ہدایات جاری کر دی ہے  ، جس میں کہا گیا ہےکہ جنرل ، ٹیکنو کریٹ ، خواتین اور اقلیتی نشستوں کیلیے الگ الگ بیلٹ پیپرز ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے آگاہی دیتے ہوئے کہا ہر بیلٹ پیپر پر امیدواروں کے نام درج ہوں گے ، ووٹر امیدوار کو ترجیحی ووٹ اردو یا انگریزی میں لکھ کر دے سکیں گے جبکہ اردو ، انگریزی دونوں میں ترجیح لکھنےکی صورت میں ووٹ مستردتصورہو گا۔

الیکشن کمیشن کی ہدایات میں کہا گیا کہ ہندسوں کو الفاظ میں لکھنے کی صورت میں بھی ووٹ مسترد تصور ہوگا جبکہ کسی بھی امیدوار کو دو بار مختلف ترجیحی ووٹ دینے پر بھی ووٹ مسترد ہوگا اور ہر امیدوار کو ایک ترجیح کا ووٹ دیا جاسکے گا۔

الیکشن کمیشن نے ووٹرز کو آگاہی دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2 مختلف امیدواروں کو ایک ہی ترجیح کاووٹ دینے سے بھی ووٹ مسترد ہوگا جبکہ کسی امیدوار کے سامنے ترجیح ووٹ نہ لکھنا اور متعلقہ خانہ چھوڑنابھی بیلٹ پیپر کے مسترد ہونے کا باعث بن سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی اراکین کو ووٹ پول کرنے کے طریقہ کار سے آگاہ کر دیا ہے جبکہ لکھنے اندراج کرنے کی صورت میں ووٹ مسترد ہوجائے گا۔

خیال رہے  سینیٹ الیکشن کے لیے چاروں صوبائی اور قومی اسمبلی میں پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے جبکہ پولنگ کا عمل صبح 9 سے لے کر شام 5 تک جاری رہے گا۔