اقوام متحدہ اور نیٹو کی افغانستان میں خواتین صحافیوں کے قتل کی مذمت

164

جلال آباد میں خواتین صحافیوں کےقتل کی اقوام متحدہ اور نیٹوکی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

افغانستان کے شہرجلال آبادمیں گزشتہ روزمقامی ٹی وی کی3خواتین صحافیوں کے قتل کی دنیا بھر سے مذمتوں کا سلسلہ برقرار ہے۔ اقوام متحدہ اور نیٹونے قتل کی  مذمت کی ہے ۔

افغانستان میں یواین ایڈمشن کا خواتین صحافیوں کےقتل کی شفاف،آزادانہ تحقیقات کامطالبہ کیا۔ نیٹو کا کہنا ہے کہ جلال آبادمیں3 خواتین صحافیوں کاقتل افسوسناک ہے،افغانستان میں دیرپا امن  یقینی بنانے کیلیے خواتین کی  آوازیں پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق جلال آباد میں فائرنگ کے دو الگ واقعات میں تینوں خواتین کو قتل کیا گیا جبکی تینوں خواتین کا تعلق ایک ہی میڈیا گروپ سے تھا۔رپورٹس کے مطابق دو خواتین پر جلال آباد میں پولیس ڈسٹرکٹ (پی ڈی) ون میں دفتر سے گھر واپس جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں جن کی شناخت سعدیہ اور شہناز کے نام سے ہوئی۔اس واقعے کے کچھ منٹوں بعد جلال آباد کے پی ڈی 4 میں بھی دفتر سے گھر جاتے ہوئے ایک اور خاتون پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ تیسری خاتون کی شناخت مرسل حبیبی کے نام سے ہوئی ہے۔