ڈرون سے لی گئی 64،000 کچھوؤں کی تصویر

406

شمال مشرقی آسٹریلیا سے باہر واقع عظیم بیریئر ریف کے بیرونی کناروں پر واقع ایک جزیرہ پر ایک اندازے کے مطابق 64،000 گرین کچھوؤں کی ہجرت کو ڈرون سے لی گئی تصویر میں قید کیا گیا۔

گریٹ بیریئر ریف فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر انا مارسڈن نے کہا کہ ہم دنیا کے سب سے بڑے ان سبز کچھوؤں کو جمع کر رہے ہیں جو ان غیر معمولی ڈرون تصاویر میں آئے ہیں جو ان کی اتنی بڑی تعداد کو دستاویز کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

جنگلی حیاتیات کے ماہرین کے مطابق کچھوؤں کی یہ نسل خطرے میں ہے جسے محفوظ کیا جانا انتہائی ضروری ہے۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان تصاویر کی مدد سے ان کچھوؤں کے طرز ہجرت کی جانچ کرنے سے انہیں کس طرح محفوظ کیا جاسکے، اس میں مدد ملے گی۔