ملک لوٹنے والا طبقہ ہمیشہ ایسے ہی اقتدار میں آتا ہے، شبلی

294
بلاول کے بعد آصف زرداری کی بھی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ملکی وسائل لوٹنے والا طبقہ ہمیشہ ایسے ہی اقتدار میں آتا ہے، اسلام آباد کا نتیجہ عمران خان کے موقف کی تائید ہے۔

یوسف رضا گیلانی کے جیتنے پر رد عمل دیتے ہوئے  شبلی فراز نے کہا کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کے خدشات درست ثابت ہوئے، جس کے لیے ہم الیکشن کمیشن بھی گئے،پاکستان کنگال ہوگیا اور انہوں نے بیرون ملک جائیدادیں بنائیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عوام کرپشن مافیا کے کردار سے آگاہ ہے،  یہ ضمیروں کے سودا گر ہیں،جنہوں نے پیسوں کے زور پر اقتدار میں آکر اداروں کو ہمیشہ مفلوج کیا ہے، عمران خان ہی واحد حل ہیں اس ملک کے لیے۔