پی ایس ایل: کنگز کا ٹاس جیت کر زلمی کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

244

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن  کے  میچ میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی مدمقابل ہونگے جبکہ کراچی کنگز کا ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے خلاف فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آج دوپہر سے لے کر رات تک پی ایس ایل کا فیور عروج پر رہے گا کیونکہ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 2 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ پہلا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان دوپہر 2 بجے ہوگا، جس میں  کراچی کنگز نے  ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے  خلاف فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے  اور دوسرا میچ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین شام سات بجے کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت پشاور زلمی پہلے ، اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے ، لاہور قلندرز تیسرے ، کراچی کنگز چوتھے ، ملتان سلطانز پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آخری نمبر پر موجود ہے۔

واضح رہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے تمام اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کلیئر ہیں جبکہ پی ایس ایل میں شریک تمام فرنچائزکے کورونا ٹیسٹ کاعمل مکمل ہوگیا ہے۔