ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

247

کراچی : ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کرنے کا موقع دیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 6کے میچ میں اننگز کا آغاز صائم ایوب اور عثمان خان نے کیا، پی ایس ایل کا14واں میچ کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ہے۔

کوئٹہ کے صائم ایوب 18گیندوں  پر 23رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، جبکہ عثمان خان اور ڈو پلیسیز بیٹنگ کررہے ہیں، عثمان خان نے ہاف سینچری مکمل کرلی ہے۔