“وزیراعظم اپنے ارکان کا اعتماد کھو چکے، اسمبلیاں تحلیل کریں”

356
مولانا فضل الرحمن کی کال کے بعد ملک بھر کی اہم شاہراہوں پر دھرنا دے دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے

 اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کرٹیک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ جعلی وزیراعظم کو آج ہی فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیئے ،سلیکٹڈ اور جعلی وزیراعظم اپنے ہی ارکان کا اعتماد کھو چکے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے موقف کی تصدیق ہوگئی کہ 2018 کا مینڈیٹ جعلی تھا، پی ڈی ایم کی تحریک کے دوران عوام پہلے ہی سلیکٹڈ وزیراعظم اور جعلی حکومت کو مسترد کر چکی ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ آج پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کی تاریخی فتح نے سلیکٹڈ وزیراعظم کے مینڈیٹ کو ہمیشہ ہمیشہ کےلئے ختم کردیا ہے۔ اب عمران خان فوری طور پر اسمبلیاں تحلیل کرکے دوبارہ الیکشن کی تیاری کریں۔