عراق کے عین الاسد بیس پر راکٹ حملے

225

عراق کے مغربی صوبے عنبر کی عین الاسد بیس پر مختلف سمتوں سے راکٹ حملے کیے گئے ہیں۔

عہدیداربغداد آپریشنزکمانڈ کے مطابق عین الاسد بیس پر8کلومیٹرسےکم ازکم 13راکٹ داغےگئے ہیں۔ بیس کے اس مقام کو نشانہ بنایا گیا جو امریکی اتحادی افواج  کے زیراستعمال تھا۔

عراقی حکومت اور فوج نے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی اور مزید تفصیلات جاری کرنے سے گریز کیا ہے۔

عراقی سیکیورٹی ذرائع اور ایک سرکاری عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ راکٹ بغداد شہر کے مغرب میں واقع بائیڈر کے علاقے سےداغے  گئے تھے۔

یہ پہلا حملہ تھا جب کے امریکا کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اس نے گذشتہ ہفتے عراق شام سرحد کے ساتھ ایران سے منسلک ملیشیا کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی  جب کہ یہ حملہ پوپ فرانسس کے عراق آنے والے دو دن قبل ہوا ہے۔

سولہ فروری کو  شمالی عراق میں امریکی زیرقیادت فورسز پر راکٹ حملے میں ایک شہری ٹھیکیدار ہلاک اور ایک امریکی سروس ممبر زخمی ہوا۔