‘ زندگی اگلےسال سےپہلےنارمل نہیں ہوسکے گی’

205

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ زندگی اگلےسال سےپہلےنارمل نہیں ہوسکے گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ مئی کے اختتام تک تمام بالغ شہریوں کیلئےویکسین وافرمقدارمیں موجود ہوگی، ویکسین کی فراہمی کے اعتبار سے اب ہم ٹریک پر آگئے ہیں یہ اہم پیشرفت ہے لیکن ابھی بھی یہ ناکافی ہے،ہمیں ویکسی نیٹرز کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب امریکی ریاست ٹیکساس اور رمیسیپی کے گورنرز نے کورونا پابندیاں ہٹانے کا اعلان کردیا ہے۔پابندیاں ہٹانے کا اعلان کورونا کیسز میں مسلسل کمی آنے پر کیا گیااگلے ہفتے سے ٹیکساس میں کاروبار مکمل بحال ہوجائےگا۔

گورنرٹیکساس کا کہنا ہے کہ چھوٹے کاروباری افراد کو بلوں کی ادائیگی میں مسائل کا سامنا ہےاب وقت ہے کہ ریاست ٹیکساس کو مکمل طور پر کھول دیا جائے۔

گورنرمیسیپی کا کہنا ہے کہ کل سےتمام کاروبارکوپوری صلاحیت کےساتھ کام کرنےکی اجازت ہے۔

ادھر ڈائریکٹر سی ڈی سی نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستوں کے کورونا سے متعلق اقدامات کو واپس لینے کی خبریں پریشان کن ہےابھی جس اسٹیج پر ہیں ہمیں لوگوں کو کورونا سے بچاؤکےاقدامات کرنے کی ضرورت ہےسخت محنت کےبعدکورونا پرقابو پانے میں جو کامیابی حاصل کی اسے کھونے کا خدشہ ہے۔