الیکشن کمیشن کارروائی نہیں کرتا تو سپریم کورٹ جاؤں گا ، اعظم سواتی

255

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن ووٹوں کی خریدوفروخت پرکارروائی نہیں کرتا تو سپریم کورٹ جاؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ووٹوں کی خریدوفروخت ہوتی رہی تویہ کس بات کا ایوان بالاہے، الیکشن کمیشن کواس پرسخت کارروائی کرنی چاہیے۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ کرتے ہیں اورایوان میں بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں، ایسی کالی بھیڑوں کوفوری الیکشن سے الگ کرنا چاہیے، اگر الیکشن کمیشن کارروائی نہیں کرتا تو سپریم کورٹ جاؤں گا۔

وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوامیں بڑااپ سیٹ ہورہاہے، رات اپوزیشن میں جھگڑا ہوا ہے، جس کا فائدہ ہمیں ہوگا ، عددی اکثریت کی بنیاد پر ڈاکٹر حفیظ شیخ کامیاب ہوں گے۔

یاد رہے سینیٹ کی سینتیس نشستوں کےلیے پولنگ کا عمل جاری ہے، قومی اسمبلی میں دو، سندھ اسمبلی میں گیارہ، خیبرپختونخوا اسمبلی میں بارہ اور بلوچستان اسمبلی میں بھی بارہ سینیٹرز کاانتخاب ہوگا، پنجاب سے سات جنرل نشستوں، دو خواتین اوردو ٹیکنوکریٹ نشستوں پرتمام گیارہ امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

حکومتی امیدوارحفیظ شیخ اوراپوزیشن کےمشترکہ امیدواریوسف رضاگیلانی کےدرمیان کانٹے کا مقابلہ ہیں جبکہ خواتین کی نشست پرپی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد اورنون لیگ کی فرزانہ کوثرمیدان میں ہیں۔