وزیر اعظم کا پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ

461

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے پارٹی نے متفقہ فیصلہ  کیا ہے۔

وفاقی وزراء کے ہمراہ وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں بھر پور خریدو فروخت کی گئی ، الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری نہ کرسکے،اپوزیشن کے قول و فعل میں تضاد ہے،الیکشن سینیٹ کے نتائج عمران خان کے بیانیے پر مہر ثبت ہوگئے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ علی حیدر گیلانی کی آواز، چہرہ، حرکتیں قوم کے سامنے ہیں،آج کا دن پاکستان کی جمہوریت کے لیے افسوسناک ہےہم نے سپریم کورٹ کا فیصلہ کھلے دل سے قبول کیا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ آج کے الیکشن میں تحریک انصاف نے مجموعی طور پر اپنی سیٹیں لی ہیں،اپوزیشن اپنا دفاع کرنے کے لیے پیسےکی سیاست  کرتی ہے، جن سیٹوں پر رزلٹ تبدیل ہوا ہے اُس کی بنیادی وجہ پیسہ ہے۔