2021 میں بھی کورونا کا خاتمہ نا ممکن ہے, عالمی ادارہ صحت

265

عالمی ادارہ برائے صحت WHO  کے حکام کہ مطابق 2021 میں بھی کورنا وائرس کا دنیا سے مکمل خاتمہ نا ممکن ہے البتہ کورونا ویکسین لگانے کی صورت میں وائرس سے بچا جاسکتا ہے۔

ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مائک ریان کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں داخل مریضوں کی صورتحال بھی احتیاطی تدابیر اپنانے کی وجہ سے بہتر ہورہی اور اموات کی شرح میں گذشتہ چھے ہفتوں کی نسبت نمایاں کمی آئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کورونا کی موجودہ صورتحال پر قابو پایا جاچکا ہے۔

البتہ کورونا ویکسین پر مکمل انحصار کرنے اور احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کی وجہ کورونا  وائرس کے دوبارہ پھیل جانے کا خدشہ ہے۔ دنیا بھر میں صحت عامہ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات ہی کورونا کے پھیلاؤ میں کمی کا باعث ہیں جن کا تسلسل برقرار رکھنا انتہائئ ضروری ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ،یورپ  اور جنوبی ایشیاء کے دیگر ممالک میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔البتہ دنیا کے کئی ممالک میں ویکسین لگنے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔