کراچی کنگز کے تمام اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کلیئر

151

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے تمام اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کلیئرآیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی کنگزکےفرنچائزکےپی سی آرٹیسٹ رپورٹ گزشتہ رات موصول ہوئی اور نتائج میں اسکواڈ کے تمام ارکان کا کورونا ٹیسٹ کلیئر آیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں شریک تمام فرنچائزکے کورونا ٹیسٹ کاعمل مکمل ہوگیا۔

گزشتہ روز کراچی کنگز نے اپنے فیلڈنگ کوچ کامران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد کے بعد2 کھلاڑیوں سمیت 3 افراد کے کوویڈ19 ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی گئی تھی، ایک کرکٹر کا تعلق اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہے۔

کراچی کنگز نے بعدازاں اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پی ایس ایل میں مثبت آنے والوں میں سے صرف ایک کا تعلق کراچی کنگز سے ہیں۔ ہمارے فیلڈنگ کوچ کامران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ہم ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ6میں آج2میچز کھیلے جائیں گے۔پہلے میچ میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اورملتان سلطانز کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔