عمران خان کو اپنی اسمبلی سے شکست دلوانا تاریخی کامیابی ہے، بلاول

417

اسلام آباد:  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  کا کہنا ہے کہ آج جمہوریت کی آواز بلند ہوئی، آج پارلیمان کے وقار میں اضافہ ہوا،عمران خان کو اپنی اسمبلی سے شکست دلوانا تاریخی کامیابی ہے۔

سینیٹ الیکشن میں جیتنے کے بعد  یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ تمام پی ڈی ایم جماعتوں کا شکر گزار ہوں،ہم ضمنی اور سینیٹ الیکشن میں حکومت کو شکست دی،کٹھ پتلی حکومت کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، ظالم حکومت کو جلد گھر بھیجیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا  کہ اگر ان میں شرم ہوتی تو مستعفی ہوجاتے ،یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب کرانے کے لیے شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن کے پاس جاؤنگا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ کی بالا دستی کو بحال کردیا ہے، پی ڈی ایم کی قیادت کا مشکور ہوں،آج پارلیمنٹ میں جمہوریت کی فتح ہوئی ہے۔