ووٹ ڈالنے کے دوران خرم شیر زمان کی جیب سے موبائل برآمد

232

کراچی: سندھ اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کی جیب سے موبائل فون برآمد ہوگیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں قومی و صوبائی اسمبلیوں میں سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ اسمبلیوں میں اراکین کے موبائل فون لے جانے پر پابندی ہے۔

ایسے میں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کی جیب سے موبائل فون نکل آیا۔ پیپلز پارٹی کی خاتون رکن شمیم ممتاز نے خرم شیر زمان کی جیب میں ہاتھ ڈال کر موبائل فون نکالاجس کے بعد اسمبلی ہال میں شور شرابا شروع ہوگیا۔

ریٹرنگ آفیسر نے موبائل فون نکلنے پر خرم شیر زمان سے وضاحت طلب کرلی جب کہ تحریک انصاف کے دیگر ممبران کی بھی دوبارہ تلاشی لی گئی۔