حفیظ شیخ کو کامیاب ہوتا دیکھ رہا ہوں: وزیر داخلہ شیخ رشید

244

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو کامیاب ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ حفیظ شیخ ہی سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہوں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی میں ووٹ ڈالنے سے قبل اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے امیدوار کو ووٹ ڈالنے جا رہا ہوں۔ حفیظ شیخ ہی سینیٹ انتخاب میں کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ 7 سے 8 گھنٹے تک ہار اور جیت کا اعلان ہوجائے گا۔ اسلام آباد کا ہی الیکشن رہ گیا ہے، صوبوں کی کوئی بات نہیں کررہا۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا خیال ہے ان کی نشستیں زیادہ ہیں، اپوزیشن چیخ رہی تھی الیکشن سے پہلے ہی حکومت ختم ہوجائے گی۔ سینیٹ میں ہارنے کے بعد اپوزیشن کی سرگرمیاں مختلف ہوں گی۔