کورونا سے مزید 75 مریض انتقال کرگئے

270

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 75 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 13 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 75 مریض انتقال کرگئے جب کہ 1388 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 83 ہزار 916ہوگئی۔

ملک بھر میں فحال کیسز کی تعداد 16 ہزار 648 ہے۔ اب تک 5 لاکھ 54 ہزار 255 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 58 ہزار 679 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 6 ہزار 449 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 372 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 47 ہزار 858 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 73 ہزار 395 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 5 ہزار 296 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 441 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 62 ہزار 658 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 72 ہزار 801 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 2203 ہے۔ صوبے میں 2 ہزار 91 اموات ہوچکیں۔ 68 ہزار 507 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 44 ہزار 690 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 1 ہزار 872 ہے۔ اسلام آباد میں 501 اموات ہوچکیں۔ 42 ہزار 317 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 76 جب کہ فحال کیسز کی 108 ہے۔ صوبے میں 200 اموات ہوچکیں۔ 18 ہزار 768 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 319 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 711 ہے۔ آزاد کشمیر میں 306 اموات ہوچکیں۔ 9302 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4956 جب کہ فحال کیسز 9 ہے۔ گلگت بلتستان میں 102 اموات ہوچکیں۔ 4845 مریض صحت یاب ہوئے۔