شہباز شریف کا ضمانت کےلیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

171

لاہور ( آن لائن) مسلم لیگ( ن) نے پارٹی صدر شہبازشریف کی ضمانت کے لیے لاہور ائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، درخواست ضمانت مارچ کے دوسرے ہفتے میں دائرکیے جانے کا امکان ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنی قانونی ٹیم کو ضمانت کا ڈرافٹ تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے جس کے بعد ن لیگ کے نو منتخب سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ، وکیل رہنماءاحسن بھون ،امجد پرویز اور محمد نواز کی جانب سے ضمانت کے ڈرافٹ کی تیاری پر کام شروع کردیا گیا۔