شادیانے بجانے والے آج ماتم کریں گے، فردوس عاشق اعوان

120

حیدرآباد ٹاون(آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کیا ہے ۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ (ن) لیگ کی تاریخ اداروں کو متنازع بنانے کی تاریخ ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ان لوگوں نے ماضی اور حال میں ہر قومی ادارے کے خلاف گھٹیا پراپیگنڈہ کیااور شادیانے بجانے والے آج ماتم کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ان کی عارضی خوشی مستقل روگ بن کر سامنے آئے گی یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے چھانگا مانگا کی سیاست کرکے نوٹوں کے ذریعے منڈیاں لگائیں اب بکرمنڈیاں نہیں لگائی جا سکیں گی کیونکہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو شفاف طریقہ کار کے ذریعے سینیٹ الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے