صدارتی ریفرنس حکومت کی بوکھلاہٹ تھی، حمزہ شہباز

103

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے دائر کیا گیا صدارتی ریفرنس حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ تھا۔ انہیں یقین ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کامیاب ہونگے۔ اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹیں غلط بانٹیں، پاکستان کے ہر صوبے میں پی ٹی آئی کے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلیوں کو اپنی قیادت سے تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا انہیں باقاعدہ فون آیا اور میری رہائی پر انہوں نے مبارکباد دی آج میں بلاول بھٹو زرداری ہی کی دعوت پر اسلام آباد جا رہا ہوں۔