راوی منصوبہ‘ زرعی زمین شامل کرنے پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

323

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے راوی اربن ریور پروجیکٹ کیلیے زرعی اراضی کو منصوبے میں شامل کرنے
پر پنجاب حکومت سے کل تک جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر ایل ڈی اے حکام کو بھی طلب کر لیا۔ جسٹس علی باقر نجفی نے شیراز ذکا ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں راوی اربن ریور پروجیکٹ کیلیے زرعی اراضی کو استعمال کرنے کا اقدام چیلنج کیا گیا۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی احکامات پر زرعی اراضی شامل نہیں کی جا رہی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ کسانوں کا استحصال نہیں ہونا چاہیے۔ درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ منصوبے کیلیے زرعی اراضی استعمال کرنا دانشمندانہ اقدام نہیں، ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوگا، زرعی اراضی استعمال کرنے سے روکا جائے۔