مسلمانوں کے خاندانی نظام پر مغرب کے تہذیبی حملے جاری ہیں، افشاںنوید

123

حیدرآباد ( اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی کی جانب سے جاری مہم مضبوط خاندان ، محفوظ عورت،مستحکم معاشرہ، کے سلسلہ میں حلقہ خواتین حیدرآباد کے زیر اہتمام ایک مذاکرے منعقد ہوا جس سے مختلف شعبہ جات کی خواتین ماہرین نے خطاب کیا ۔ مذاکرے سے صدارتی خطاب کرتے ہو ئے جماعت اسلامی کی سندھ کی رہنما افشاں نوید نے کہا کہ مسلمانوں کا خاندانی نظام بہت بہتر ہے تاہم مغربی تہذیب کے حملے بھی جاری ہیں جو ہمارے خاندانی نظام کا خاتمہ کرکے مسلم معاشرے کو اپنے رنگ میں رنگنا چاہتے ہیں اس صورتحال میں مسلم خواتین کی ذمے داری بڑھ جاتی ہے کہ وہ اپنے نظریات و افکار اور خاندانی نظام کو محفوظ بنانے کے لیے کردار ادا کریں نئی نسل کی فکری رہنمائی کی جائے اور انہیں دوسری تہذیبوں کی گندگی سے بچایاجائے۔مذاکرے سے رخسانہ تنویر، اسماءشیخ ، سعدیہ رضوان اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ خواتین کے مختلف وفود نے تعلیمی اداروں ، اسپتالوں اور سرکاری دفاتر میں جاکر خواتین کو مہم کے آگاہی لٹریچر فراہم کےے۔