جیکب آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات، لاش بوری سے برآمد

195

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات، وحشی صفت درندوں نے نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، سر پر گولی مار کر لاش جلا کر بوری میں بند کرکے پھینک دی گئی ، جمعرات کو ملنے والی لاش کی غریب آباد محلے کے مہیش کمار کے طور پر شناخت، پولیس نے مقتول کے دوستوں سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرلیا، تفتیش شروع۔ جیکب آباد کے سٹی تھانے کی حدود میں واقع ڈنگر محلے کے خالی پلاٹ سے تشدد زدہ جھلسی ہوئی بوری بند لاش کی شناخت غریب آباد محلے کے مہیش کمار ولد اشوک کے طور پر شناخت ہوئی، نوجوان کو تشدد کر کے سر پر گولی ماری گئی اور پھر جلا کر لاش بوری بند کرکے لاش پھینکی گئی۔ پولیس نے مقتول نوجوان کے دو دوستوں سمیت متعدد افراد کو شک کی بنیاد پر گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ مہیش کمار چھالیہ اور گٹکے کا کاروبار کرتا تھا، اسمگلر سے لین دین کے معاملے میں چپقلش چل رہی تھی۔