کوٹری، دوسالہ بچی پانی کی بالٹی میں الٹ جانے سے دم توڑ گئی

141

کوٹری (نمائندہ جسارت) دوسالہ بچی پانی کی بالٹی میں الٹ جانے سے دم توڑ گئی۔ کوٹری کے علاقہ گوٹھ ابو طالب میں 2سالہ بچی نرملا کولہی گھر میں کھیلتے ہوئے پانی کی بالٹی میں الٹ کر گرگئی جس سے وہ ڈوب گئی، جس کی لاش سول اسپتال کوٹری لائی گئی، جہاں ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کردی۔