ٹنڈوالٰہیارپولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مہم جاری

214

ٹنڈ والٰہیار(نمائندہ جسارت)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد ریجن کی روپوش ، اشتہاری ، غیر قانونی اسلحہ ، آتش گیر مادہ رکھنے اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں ٹنڈ والٰہیارپولیس کی کارروائیاں جاری،ایس ایس پی ٹنڈ والٰہیار رخسار احمد کھاوڑ کے حکم پر ٹنڈ والٰہیار پولیس کی مؤثر حکمت عملی کے ایس ایچ او اے سیکشن مظہر مہدی نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص محمد ذیشان ولد عبد الحکیم کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 1240 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا جبکہ ایک اور کارروائی میں محمد عثمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول 30 بور معہ 4 راؤنڈ برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ایس ایچ او مسن نے دوران گشت مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص مانجی ولد جاگو لولھی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے ملزم پر مقدمہ درج کر دیا۔